اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: کھویا دوکلو تازہ پانی دوسو پچاس چینی دس کلو گھی حسب ضرورت دیگر اجزاء: کھویا آدھی پیالی میدہ چارکھانے کے چمچے شکر قند ساٹھ گرام(ابال کر چھیل لیں اور پھر مسل لیں) شکر چھ کھانے کے چمچے (پتلا شیرہ بنالیں) بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی بڑ ی الائچی چھ عدد(دانے نکال لیں) گلاب کا الیسنس دو کھانے کے چمچے گھی حسب ضرورت ترکیب: پہلے کھوئے کو اتانا گوندھیں کہ گٹھلیاں نہ رہے اور نرم ہوجائے میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان لیں پھر آہستہ آہستہ کھویا میدہ اور شکر قند کو ملاکر نرم گوندھ لیجئے اور چھوٹے چھوٹے گولے بنالیجئے ۔ اگر چاہیں تو بیچ میں الائچی کے کچھ دانے رکھ دیں گھی کو کڑاہی میں گرم کر کے گولے چھوائے جائیں پھر کڑاہی کو نیچے اتار لیجئے تاکہ گلاب جامن آہستہ آہستہ اندر سے پک جائیں جب بادامی رنگ ہو جائے تو گھی میں سے نکال کر گرم سیرے میں ڈال دیجئے اوپر گری کا برادہ لگائیں اور ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ