اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: کھویا آدھ کلو دہی میٹھا آدھ کلو میدہ ایک سو پچاس گرام چینی سات سو پچھتر گرام گھی تین سو پچھتر گرام کیوڑہ حسب ذائقہ ترکیب: کھوئے کو کانٹے سے پہلے خوب پھینٹیں ۔پھر اس میں میدہ ملا دیں دونو ں یکجان ہوجائیں ۔دہی کوکپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں پانی نکل جائے تو اسے بھی مرکب میں ملا دیں کیوڑہ بھی ڈال دیں ۔ چینی میں ایک کلو پانی ڈال کر دوتارکی چاشنی تیار کریں آنچ زیادہ تیز نہ ہو ۔کھوئے میں ملتے ہوئے مادے کے گلاب جامن تیار کریں فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے اس میں آہستہ آہستہ گلاب جامنیں ڈالتے جائیں ۔جس وقت بادامی سرخ رنگ کی ہو جائیں تو ان کو نکال کر چاشنی میں ڈالتے جائیں اور ڈیڑھ دو گھنٹے کے بعد نکال کر ان کو طشتری میں خوبصورتی سے لگا دیں ۔باریک کترا ہوا پستہ چھڑک کر چاندی کے ورق لگادیں یا پھر گری کا برادہ ان کے اوپر چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ