اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: بادام دوسو پچاس گرام (بادام کو پانی میں ڈالکر چھلکا اتار لیں) گھی ایک سو اسی گرام میدہ دوسو پچاس گرام بیکنگ پاؤ ڈر چائے ایک چمچہ مکھن ایک سوپچاس گرام چینی حسب ضرورت آدھ کلو ترکیب: بادام باریک پیس کر میدے میں ملا لیجئے۔مکھن بھی اس میں حل کرلیجئے ۔پھر بیکنگ پاؤ ڈر ڈال کر مزید پھینٹ لیجئے اور دہی ڈال دیجئے اور سب چیزیں یکجان کر دیجئے پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔چینی میں آدھ کلو پانی ڈال کر چاشنی بنائیں تو دو تار کی ہو جائے تو گول لمبی یا چکور گلاب جامن بنالیجئے ۔پتیلے میں گھی گرم کرکے اس میں گلاب جامن گرے بادامی رنگ پر تل کر گرم گرم شیرے میں ڈالتے جائیں ایک گھنٹہ بھر پڑا رہنے دیجئے شیرہ جذب کر لیں تو ایک کھلے منہ کے ڈونگے نیں نکال لیجئے ۔ان پر چاندی کے ورق بھی لگائے جاسکتے ہیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ