اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: کھویا 250گرام پنیر 150گرام چینی آدھ کلو گھی 250گرام سبز الائچی 12عدد بیکنگ پاؤڈر چائے کی آدھی چمچی میدہ دوبڑے چمچے دودھ اور ورق حسب ضرورت ترکیب: کھوئے اور پینر کو ملا کر خوب پھینٹ لیجئے ۔دونوں یکجان ہو جائیں ان میں الائچی کے دانے باریک پیس کر ملا لیں اورپینٹ لیں ۔بیکنگ پاؤڈر ملا دیجئے اور ان کو سب کو دودھ میں گوندھ لیجئے ۔آدھ کلو چینی میں آدھ کلو پانی ڈال کر ایک تار چاشنی بنالیجئے ۔ رفائنگ پین میں گھی کڑکڑائیے ۔کھوئے اور پینر کے گوندھے ہوئے مادے کی گلاب جامنیں بنالیجئے۔ گول یا چوکور ، چھوٹی یا بڑی بنا لیں اب ان کو گہرے بادامی رنگ پر تل کر چاشنی میں ڈالتے جائیں ۔گلاب جامنیں بنا لیجئے اور گرم گرم شیرے کو یہ اچھی طرح سے جذب کرتے ہیں چند گھنٹے پڑی دیجئے۔پھر طشتری میں نکال کر سجا دیجئے اور چاندی کے ورق بھی لگا دیجئے ان پر گری کا برادہ چھڑک لیا جائے تو ذائقے میں مزید اضافہ ہوتاہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ