اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: کھویا دوسو پچاس گرام چینی آدھ کلو انڈا ایک عدد میدہ ایک سوپچیس گرام زعفران ۲ گرام سبز الائچی چارعدد گھی دو سوپچاس گرام کیوڑہ ایک بڑا چمچہ ترکیب: کھوئے کو کانٹے سے پھینٹ لیں۔زعفران کیوڑہ میں حل کر کے کھوئے میں ملا دیں ۔انڈے کی سفیدی اتنی پھینٹیں کہ سفید جھاگ آدھ گھنٹے تک نہ بیٹھے ۔کھوئے میں انڈے کی سفیدی حل کردیں کھویا زعفراناور کیوڑا ۔انڈے کے سفیدی پسی ہوئی سبز الائچی دانے اور میدہ اتنا پھینٹیں کہ یکجان ہوجائیں آدھ کلو پانی ڈال کر شیرہ پکائیں اتنا گاڑھا ہوکہ اسکے کئی تار ٹوٹیں ۔ایک فرائنگ پین میں گھی کڑکڑائیں ۔اس میں کھوئے کے مادے کی گولیاں گول یا چکور یا تکون شکل کی حسب پسند گول چکور یا تکون گلاب جامن ایک ڈیڑھ گھنٹہ شیرے میں پڑی رہیں اس کے بعد طشتری میں نکال لیں اور ان پر باریک کترا ہوا ناریل اور پستہ چھڑک دیں چاندی سونے کے ورق بھی لگا ئیں اس ذائقہ اور سجاوٹ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ