اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اجزاء: پنیر دوکلو شکرکا روا آدھ کلو میدہ آدھ کلو چینی چھ کلو گھی حسب ضرورت ترکیب: پنیر کو خوب پھینٹ کر اس میں چینی کا روا اورمیدہ ملا کر خوب یک جان کر لیں ۔ روا بنانے کی ترکیب دوسری جگہ درج ہے چینی کا ایک تار کی چاشنی کچی لسی سے صاف کر کے تیار کرو اسے بھی کپڑے میں چھان کر الگ رکھ لو۔ گھی حسب ضرورت کسی صاف کڑاہی میں ڈال کر اسے بھٹی پر چڑھا کر گرم کر لو ۔جس قدر بڑی گلاب جامن تیار کر نی مقصود ہوں اس کے مطابق پنیر کاٹ کر ہاتھوں سے گول کر کے گلاب جامن بنائیں ۔انڈے کی مانندبنالو اور ان میں سے بقدر ضرورت لے کر گھی کی گرم کڑاہی میں چھوڑدو اور دھیمی آگ پر پکنے دو ۔ جب ایک طرف سے حسب پسند انگت مانند گلاب جامن ہو جائے تو گھی سے نکال کر ان کو چاشنی میں ڈال دو ۔اور مزید جامن گھی میں تل لو ۔اس طرح تمام گلاب جامن بنالو۔ جب گلاب جامن میں چاشنی جذب ہو جائے تو پھر فروخت کریں۔ نوٹ:گلاب جامنوں کو تیز آگ پر تلنے سے اور پکانے سے یہ خراب ہوجاتے ہیں پینر کی بنی ہوئی ہر چیز نہایت لذیذ ہوتی ہے ۔پنیر بنگالی مٹھا ئیوں کی جان ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ