اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن (سنگھاڑا )


اشیاء: کھویا 250گرام سنگھاڑے کا آٹا 50گرام چینی 750گرام بیکنگ پاؤڈر چائے والا آدھا چمچہ گھی حسب ضرورت چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: کھوئے میں سنگھاڑے کا آٹا مل کر اتنا گوندھیے کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔ پھر بیکنگ پاؤڈر ملا دیجئے اور اچھی طرح گوندھنے کے بعد انہیں آدھے گھنٹے کے لئے اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیے اور چینی کی ذرا گاڑھی چاشنی تیار کر کے رکھ لیجئے۔ کھوئے والے آمیزے کی حسب مرضی گول گول یا بازار جیسی گلاب جامن بنائیے اور انہیں گھی میں سرخ کر کے تیار شدہ چاشنی میں ڈالتے جائیے۔ گلاب جامنوں کو ایک گھنٹہ تک چاشنی میں پڑی رہنے دیجئے۔ جب پھول جائیں تو احتیاط کے ساتھ نکال کر ڈش میں رکھیے اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ