اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن


اشیاء: کھویا ایک پاؤ پنیر آدھ پاؤ چینی آدھ کلو گھی ایک پاؤ سبز الائچی دس عدد میٹھا سوڈا یا بیکنگ پاؤڈر آدھا ٹی اسپون میدہ دو ٹیبل اسپون ترکیب: کھویا اور پنیر خوب ملائیں اور ہاتھوں سے اتنا پھینٹیں کہ یک جان ہو جائیں۔ اب اس میں الائچی باریک پیس کر ملا دیں۔ بیکنگ پاؤڈر یا سوڈاملا کر پھر گوندھیں اور پھر آدھا گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ چینی میں پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنا لی جائے۔ اب اس میں چھوٹی چھوٹی گولیاں کھوئے اور پنیر کی بنا کر تل لیں۔ سرخ ہونے پر نکالتے جائیں اور چمچے سے انہیں شیرے میں ڈبو دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نوش کریں۔ بے حد لذت بخش ثابت ہوں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ