اُردو پوائنٹ پکوان

بادامی کوفتہ گریوی


چوپر میں قیمہ لہسن ادکر پیسٹ ۔ نمک ۔ لال مرچ پاوٴڈر ۔ بادام پیسٹ۔ پیاز ڈال کر باریک پیس لیں
پھر اس کے کوفتے بنا کر الگ رکھ دیں
سوس پین میں تیل ڈال کر اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کرفرائی کرلیں
خوشبو آنے لگے تو اس میں پیاز پیسٹ ۔ ٹماٹر پیسٹ۔ بادام پیسٹ۔ لال مرچ پاوٴڈر۔ نمک۔ گرم مصالحہ پاوٴڈر۔ ہلدی پاوٴڈر۔ زیرہ پاوٴڈر ۔ دھنیا پاوٴڈر ڈال کر فرائی کریں
پھر اس میں 1/2 لیٹر پانی ڈال کر پکائیں ابال آجائے تو اس میں کوفتے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں
کوفتے گل جائیں تو حسب پسند گریوی رکھ کر چولہے سے اتارلیں
سرونگ ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ