اُردو پوائنٹ پکوان

دم کے کباب (بغیر گھی کے کباب)


کچری قیمے میں ملا کردو گھنٹے رکھ دیں
پھر سب چیزیں قیمے میں ملادیں اور اچھی طرح بھاری پیندی والی دیگچی کو ہلکی آنچ پر رکھیں
گھی سے پیندے کو چیڑیں
اب گھی والے ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے گول یا لمبے کباب بنا کر دیگچی میں رکھتی جائیں
ہلکی آنچ پر بھاپ سے کباب کھلیں گے نہیں
ایک تہہ کے کباب ذرا سخت ہوجائیں تو دوسری تہہ اوپر رکھ دیں
اس طرح تمام کباب بنا کر دیگچی میں رکھ کر دم دے دیں
بیس منٹ میں یہ کباب تیار ہوجائیں گے
دیگچی کوہی پکڑ کر ہلائیں تاکہ نیچے نہ لگیں
بعد میں ڈھکن اُتاریں
پانی خشک ہوجائے گا
بہت ہلکے پھلکے مزیدار کباب تیار ہیں
جن لوگوں کے لئے چکنائی کا استعمال منع ہو اور پروٹین کی اجازت ہوتو اُن کے لیے بہت اچھی غذا ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ