اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کباب ودھ اسپیگھٹی


مرغی کے قیمے کو باریک پیس کر اس میں ہرا مصالحہ‘گرم مصالحہ‘پاﺅڈر‘نمک‘لال مرچ پاﺅڈر‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘براﺅن کی ہوئی پیاز اور 2 چائے کے چمچے تیل ڈال کر تمام چیزیں اچھی طرح مکس کرکے حسب پسند سائز کے کباب بناکر فریج میں رکھ دیں
الگ پتیلی میں پانی اُبلنے کے لیے رکھ دیں اور اسپیگھٹی اس میں توڑ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی چائے کا ایک چمچ تیل ڈال دیں
اسپیگھٹی اُبل جائے تو چھان لیں تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اس کے بعد چھان لیں
ایک ٹرے میں چند سلادپتے بچھا کر ان پتوں پر اسپیگھٹی ڈال دیں اور اس پر چلی گارلک سوس جگہ جگہ ڈال دیں
آخر میں کباب فرائی کرکے اوپر رکھیں پھر ان کبابوں پر بھی چلی گارلک سوس تھوڑا تھوڑا ڈالیں
آخر میں ایک سلادپتہ باریک کاٹ کر ڈالیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ