اُردو پوائنٹ پکوان

بہاری سیخ کباب


اشیاء: گوشت ایک کلو پیاز ایک عدد پپیتا ایک چھٹانک کری پاؤڈر تین ٹی اسپون نمک حسب پسند سرخ مرچ دو ٹی اسپون دہی دو ٹی اسپون سرسوں کا تیل آدھ پاؤ گرم مصالحہ دو ٹی اسپون ادرک ایک ٹکڑا چھوٹا سا لہسن ایک عدد گھٹی ترکیب: گوشت کے پسندے بنا لئے جائیں۔ اس کے بعد گوشت میں پپیتا، نمک، تیل اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں۔ پھر پورا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملیں۔ دس منٹ تک ملتے رہیں۔ آدھے گھنٹے تک گوشت کو یوں ہی رکھ دیں۔ سیخ میں گوشت کو پرو کر کوئلے کی ہلکی آنچ پر سینکیں۔ پھر اس کو آہستہ آہستہ پکاتے رہیں۔ جب کباب سرخ ہو جائیں توہلکا ہلکا گھی گھی بگھار لیں اور سلاد کے ساتھ تناول کر یں۔ بہاری سیخ کباب آپ مرغی کے گوشت سے بھی بنا سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ