اُردو پوائنٹ پکوان

انجیر والے سیخ کباب


اشیاء: قیمہ ایک کلو گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ(کالی مرچ، لونگ، دار چینی) انجیر 6-8عدد ثابت بھنے ہوئے چنے کپ ثابت سرخ مرچیں 8عدد نمک حسب ذائقہ دہی ایک کپ گھی ایک کپ ترکیب: قیمے کو سل پر باریک پیس لیں۔ گرم مصالحے میں انجیر، نمک بھنے ہوئے چنے اور ثابت سرخ مرچیں شامل کر کے پیس لیں۔ (مصالحہ جتنا باریک ہوگا، کباب اتنے ہی مزیدار بنیں گے) پسے ہوئے مصالحے میں قیمہ اور دہی شامل کر دیں ساتھ گھی گرم کر کے ڈال دیں۔ تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے سیخوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ دبا کر اس پر دھاگہ لپیٹ کر کوئلوں پر پکائیں۔ لذیذ سیخ کباب تیار ہیں اس بات کا خیال ہمیشہ رکھیں کہ جب گوش کااستعمال زیادہ ہو تو اس کے ساتھ سلاد‘ دہی کے رائتے یا پودینے کی چٹنی ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ اشیاء کھانا ہضم کرنے میں معاونت بھی کرتی ہیں اور گوشت کے مضر اثرات کو بھی گھٹاتی ہیں۔ ان سیخ کبابوں کے ساتھ پیاز اور ٹماٹر کا سلاد بنا کر تا فتان کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ