اُردو پوائنٹ پکوان

گرین مصالحہ گوبھی ہانڈی


اجزاء: پھول گوبھی (پھول کاٹ کر الگ کر دیں)آدھا کلو بند گوبھی ایک جوئی تیل آدھی پیالی ہری مرچیں 9عدد ہرا دھنیا ایک گٹھی ہلدی چمچ نمک حسب ذائقہ آلو دو عدد(چھوٹے چھوٹے کاٹ لیں) پیاز تین عدد ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔ اب اس میں ہلدی اور ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں اور آدھی پیالی پانی اس میں بند گوبھی پھول گوبھی اور آلو ڈال کر ڈھک دیں۔ 15منٹ کے بعددیکھیں کہ آلو اور گوبھی نرم ہو گئے ہیں تو نمک ڈال کر آرام سے ملائیں۔ اس میں زیادہ چمچ نہ ہلائیں ورنہ گوبھی کے پھول ٹوٹ جائیں گے۔ پھر اس پر ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور پھر گھر کی پکی ہوئی روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ