اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت گوبھی


اشیاء: گوشت آدھ کلو پیاز آدھ کلو نمک مرچ حسب پسند دہی آدھ پاؤ گوبھی کا پھول ایک عدد درمیانہ گھی آدھ پیالی ادرک ایک ٹیبل اسپون لہسن ضرورت کے مطابق ترکیب: گوشت کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔ گوبھی کو چھوٹا چھوٹا کتر لیں۔ برتن میں گھی گرم کر یں۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر سرخ کر لیں۔ ہلکی بادامی ہونے پر اس میں دہی ملا کر ہلاتی رہیں۔ اس کے بعد اس میں گوشت کی بوٹیاں ڈال کر آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں کٹی ہوئی گوبھی بھی شامل کر دی جائے۔ ہانڈی کو اس وقت تک چولہے پر چڑھا ئے رکھیں جب تک کہ گوبھی بھی اچھی طرح گل نہ جائے اور گھی نہ چھوڑ دے۔ اس کے بعد یہ لذیذ ڈش تیار ہو گئی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ