اُردو پوائنٹ پکوان

بند گوبھی کی بھاجی


اجزاء: گھی 100گرام لہسن(کٹا ہوا) چھ جوے ہلدی ایک چائے کا چمچہ آلو چھوٹے 100گرام (ٹکڑے کیے ہوئے) گاجر (کٹی ہوئی) 100گرام ٹماٹر (گول کٹے ہوئے) 200گرام ادرک(پسی ہوئی) ایک انچ کاٹکڑا ہری مرچ (کٹی ہوئی) ایک پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ گوبھی (درمیانہ سائز ) ایک مٹر کے دانے 100گرام نمک حسب ذائقہ پسی ہوئی کٹھائی ایک چائے کا چمچہ سبزدھنیا تھوڑا سا لال مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ ترکیب: ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز سنہری کر لیجئے۔ اس میں لہسن اور زیرہ ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ اب اس میں ہلدی ڈال کر پانچ سیکنڈ تک چلائیے۔ گاجر ،گوبھی، مٹر ،آلو اور نمک ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیے۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد اس میں ہری مرچ پسی ہوئی ،کھٹائی، لال مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلائیے۔ پھر ڈھک کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں گرم مصالا اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔ بھاجی تیار ہے۔ ہرا دھنیا کتر کر اوپر چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ