اُردو پوائنٹ پکوان

آلو گوبھی


لہسن ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں
گوبھی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے نمکین پانی میں بھگو کر رکھ دیں
آلو چھیل کر حسب منشاء ٹکڑوں میں کاٹیں
پھر ایک برتن میں گھی گرم کر یں اس میں پیاز ڈال کر سرخ کریں اور لہسن اور ادرک ڈال کر ساتھ ہی اس میں پسے ہوئے گرم مصالحے کے سوا باقی تمام مصالحہ ڈال دیں اور مصالحہ بھونیں
اس کے بعد آلو اور گوبھی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں
اس کے بعد آنچ ہلکی کرتے ہوئے ایک کپ پانی میں شامل کر یں اور پندرہ منٹ تک مزید پکائیں
پھر اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکیں اور برتن کو چولہے سے نیچے اتار لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ