اُردو پوائنٹ پکوان

گجریلا کھوئے والا


اشیاء: گاجر سرخ کلو دودھ ایک لیٹر چاول 30گرام چینی 250گرام کھویا 250گرام بادام کی گری 30گرام کیوڑا کھانے والے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: چاول چن اوردھو کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ گاجروں کو دھو ‘چھیل کر اور کیل نکال کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ، چاول اور گاجر یں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی بھی ڈال دیجئے۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو سب چیزوں کو گھوٹنے سے اس طرح گھوٹئے کہ آپس میں مل جائیں۔ جب گجریلا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ گجریلا جب ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا لیجئے۔ کھوئے والا خوش ذائقہ گجریلا تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ