اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر کی کھیر


گاجر چھیل کر سخت حصہ نکال لیں اور کدوکش کر لیں
پتیلے میں ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور پتیلے پر اچھی طرح سے ڈھکنا رکھ دیں
گاجر یں اپنے پانی میں گل جائیں تو گھوٹ لیں
اس میں دودھ اور بالائی، بادام کی گریاں کتر کر اور الائچی کے دانے ڈال دیں اور دودھ اور بالائی جذب ہو جائیں تو چینی ڈال دیں
چمچ متواتر چلاتے رہیں
چینی یکجان ہو جائے اور شیرہ گاڑھا ہو جائے اور گاجروں میں جذب ہو جائے اور کھیر بننے لگے تو کیوڑاہ ڈال دیں اور چند منٹ تک دم پر رکھیں
کھیر کو طشتری میں ڈالیں
پستہ، بادام چھڑکیں، چاندی کے ورق لگائیں اور بے شک مزہ بڑھانے کے لئے کسی موسمی پھل کی قاشیں بھی کناروں پر سجالیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ