اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیوں کے ربنز


اشیاء: گاجریں 3عد درمیانی کارجیٹ 3عدد درمیانی چکن سٹاک آدھا کپ پارسلی 2کھانے کے چمچ کترے ہوئے نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت ترکیب: 1۔گاجر کی پتلی پتلی ربن نما پٹیاں کاٹ لیں ۔ 2۔چکن سٹاک کو ابالیں اور اس میں گاجریں ڈال دیں ۔ پھر اسی طرح کار جیٹ کی بھی پتلی اورلمبی پٹیاں اس میں ڈال کر2۔3مرتبہ ابالیں یہاں تک کہ کار جیٹ اور گاجریں گل جائیں ۔ 3۔اب اس میں پارسلی ڈالیں اور حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 35کیلوریز چکنائی 0.53گرام جاذب چکنائی 0.09گرام کولیسٹرول 0 فائبر 2.19گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ