اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر کی ترکاری


گاجر دیسی یا ولایتی لے کر چھیل لیجئے اور گٹھلی نکال لیجئے اور اس کی باریک باریک قاشیں بنا لیں
اگر کدوکش سے قاشیں بنائی جائیں تو زیادہ اچھا ہوگا
ان قاشوں کو دھو کر کھٹائی کے پانی میں بھگو دیجئے
ایک گھنٹہ تک بھیگی رہیں
اس کے بعد املی کا مصالحہ تیا ر کر کے لونگ کا بھگار دیجئے
پہلے مصالحے کو بھونئے پھر دہی کا چھینٹا دیجئے
پھر گاجروں کے لچھے ڈال دیجئے اور دہی ڈال کر بھونتے رہیں
پھر تھوڑا پانی ڈال کر دھیمی آگ پر پکائیے
نمک حسب ضرورت ڈال دیجئے
جب تیار ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک دیجئے
اگر دہی نہ مل سکے تو پسی ہوئی کھٹائی ڈال دیں اور لیموں کا عرق بھی ڈال دیں تاکہ گاجر کی شیر ینی باقی نہ رہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ