اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر اور ترکا سلاد


اجزاء: گاجریں چھوٹی 375گرام تریں 3عدد کیپرز 2کھانے کے چمچ ڈریسنگ کے لئے : پنیر 60گرام میونیز 2کھانے کے چمچ دودھ 4کھانے کے چمچ کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کا طریقہ: گاجروں کو اچھی طرح دھو کر صاف کر یں پھر انہیں لمبائی میں دو حصوں میں تقسم کریں ۔اس کے بعد ایک برتن میں پانی لے کر ابالیں ۔ جب وہ کھولنے لگے تو اس میں دومنٹ تک گاجروں کو ابالیں اس کے بعد نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔تروں کو اچھی طرح دھوئیں اور لمبائی میں کاٹیں پھر انہیں گا جروں کے ہمراہ ایک ٹرے میں رکھیں اوران کے اوپر کیپر چھڑکیں ۔ ڈریسنگ بنا نے کے لئے پنیر کو ایک پیالے میں لے کر پھینٹیں ۔ پھر اس میں میونیز اور دودھ ملا کر پھینٹیں ۔ اس کے بعد کالی مرچیں ملا ئیں ۔ اب اس مرکب کو سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ