اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر اور گوشت


تھوڑا سا پیاز، لہسن، ادرک، نمک اور مرچ گوشت پر مل کر گھنٹہ بھر پڑا رہنے دیں
گاجریں صاف کر کے قتلے کر لیں
ایک پتیلی میں گھی کڑ کڑائیں اس میں پیاز کے لچھے اور لہسن کی تریاں بادمی کر لیں
پھر لونگ، زیرہ اور سرخ مرچیں وغیرہ ڈال دیں
ساتھ ہی دہی کا چھینٹا ڈال کر بھونیں
جب بھن چکے تو گوشت ڈال دیں اور بھون لیں
جتنا شوربہ رکھنا چاہیں، پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
گاجر یں گل جائیں تو سبز مصالحہ چھڑک کر اتارلیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ