اُردو پوائنٹ پکوان

آلو ،مٹر، گاجر اور چکن


پہلے گاجر بیچ کا پیلا ڈنڈا نکال کر باریک باریک کاٹ لیں
آلو الگ ابال لیں اور مرغی الگ ابال لیں اوپر مٹر دانے پر تھوڑا سا نمک اور چائے کا چمچہ گھی ڈال کر بھون لیں
اب آلو جو آپ نے ابالے ہیں مرغی کی یخنی میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور ساتھ ہی مرغی کے بھی باریک باریک ریشے کر لیں
اب اس میں بڑے دو تین گلاس پانی ڈال کر اس میں مٹر، گاجر بھی ڈال کر ہلکی آنچ جوش دیں
اب جب کھائیں تو اپنی مرضی سے سویا سوس سرکہ شامل کر لیں
مزے دار سوپ تیارہے
6 سے 8 افراد کے کافی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ