اُردو پوائنٹ پکوان

ناریل کا حلوہ


اشیاء: ناریل ایک کلو چینی دو کلو گھی 350ملی لیٹر بالائی 500گرام کھویا 250گرام دودھ لیٹر انڈے دس عدد سبز الائچی آٹھ عدد لونگ دو عدد پستہ 12دانے کشمش 16دانے بادام کی گری 50گرام اخروٹ کی گری 50گرام زعفران (پسی ہوئی) آدھی چٹکی کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: ناریل رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو اوپر سے کھرچ کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹئے کہ جھاگ آجائے۔ زردی کو بھی الگ پھینٹئے۔ پھر دونوں کو ملا کر پھینٹ لیجئے۔ بالائی کو بھی پھینٹ لیجئے کھوئے کو چور چور کر کے بالائی میں حل کر لیجئے اور خوب پھینٹئے۔ دو کلو چینی میں تین لٹر پانی ڈال کر پکائیے۔ ایک تار کی چاشنی تیار ہو جائے تو اتار لیجئے۔ زعفران کو کیوڑے میں حل کر لیجئے۔ کشمش صاف کر کے پانی میں بھگو دیجئے پھول جائے تو نکال لیجئے۔ پستہ، بادام اور اخروٹ کی گری صاف کر کے رکھ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ لونگ اور الائچیاں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسا ہوا ناریل ڈال کر بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ زعفران ، بالائی اور کھویا، بھنے ہوئے انڈے، بھونے ہوئے ناریل میں ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی دودھ بھی ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ ہلکی رکھئے جب گاڑھا ہو جائے تو چینی کا قوام ، پستہ، بادام، اخروٹ کی گری اور کشمش ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آہستہ آہستہ پک کر دودھ اور بالائی خشک ہو جائے ، شیرہ جذب ہو جائے، پانی خشک ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو زعفران اور کیوڑا ڈال دیجئے ۔حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار لیجئے اور چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں حلوہ نکالیے اور چاندی کے ورق لگا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ