اُردو پوائنٹ پکوان

ناریل کا حلوہ


اشیاء: ناریل کلو دودھ 1لیٹر گھی 250ملی لیٹر چینی کلو بادام کی گری 50گرام پستہ 20گرام الائچی خورد 6عدد ترکیب: ناریل کی ٹھوٹھیاں رات کو پانی میں بھگو دیجئے اور صبح کو ان کا گودا سل پر پیس کر باریک کر لیجئے۔ چینی کی ایک تار کی چاشنی تیار کر لیجئے۔ ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو پسا ہوا ناریل ڈال دیجئے اور پکائیے۔ جب دودھ تقریباً خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب بھونئے۔ جب خوشبو دینے لگے تو چینی کی ایک تار کی چاشنی اور دانہ الائچی کوٹ کر شامل کر دیجئے اورپکائیے۔ جب خشک ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیجئے اور کسی سینی یا ٹرے میں جما کر اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ جم جائے تو ٹکڑے برفی کی طرح کاٹ لیجئے اور شوق فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ