اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے کی کھیر


کیلے چھیل کر موٹے موٹے قتلے کر لیں
پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جوش آجائے تو پھینٹی ہوئی بالائی اور الائچی کے دانے ڈال دیں
تھوڑی سی دیر اور چینی شامل کر لیں
چمچ چلاتے رہیں
شیر اگاڑھا ہو جائے اور دودھ بالائی یک جان ہو جائیں تو کیلوں کے قتلے ڈال دیں
چند منٹ تک پکنے دیں اب کیوڑاڈالیں اور دم پر رکھا رہنے دیں
دودھ پک کر تقریباً آدھا لیٹر رہے اوریہ بھی خیال رہے کہ کیلا بالکل دودھ میں گھل نہ جائے
کسی کھلے برتن میں نکالیں ورق لگائیں اور پستہ بادام چھڑکیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ