اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے کے قتلے 3


اشیاء: کیلے بڑے چھ عدد گھی دو بڑے چمچے چینی حسب پسند کیوڑہ چند قطرے ترکیب: کیلوں کا چھلکا اتار لیجئے اور ان کے گودے کے گول گول قتلے کر لیجئے پھر فرائی پین میں گھی کڑ کڑا کر قتلے اس میں ڈال دیجئے اور تقریباًدس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیے اور اس دوران میں انہیں چمچے سے ہلاتے رہئے۔ اس کے بعد چینی ڈال دیجئے۔ جب چینی مکمل طور پر حل ہو کر شیرہ گاڑھا ہو جائے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند گرم گرم یا ٹھنڈے کر کے شوق فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ