اُردو پوائنٹ پکوان

پستے کا حلوہ


اشیاء: پستہ 250گرام گھی لیٹر چینی کلو بالائی 250گرام کھویا 250گرام سبز الائچی آٹھ عدد لونگ دو عدد زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی کیوڑا ایک بڑا چمچہ انڈے چار عدد کشمش 16دانے بادام کی گری 50گرام ترکیب: پستہ دھو کر پیس لیجئے۔ چینی میں ایک لٹر پانی ڈال کر ایک تار کا شیرہ تیار کیجئے۔ بالائی کو پھینٹ لیجئے۔ کھوئے کو چور چور کر کے بالائی میں ملا کر پھینٹ لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ پھینٹ لیجئے۔ اور پھر ملا کر پھینٹ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ لونگ اور الائچیوں کے دانے پیس کر بھون لیجئے۔ پسا ہوا پستہ ڈال کر ہلکے بادامی رنگ پر بھونئے بھننے کی خوشبو آنے لگے تو پھینٹے ہوئے انڈے، پسی ہوئی زعفران شیرہ پھینٹی ہوئی بالائی، کھویا اور کشمش ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ دودھ اور پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، حلوہ گھی چھوڑ دے اور خوشبو آنے لگے، تو کیوڑا ڈال کر ڈھک دیجئے اور چند منٹ کے بعد اتار لیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکال کر چاندی کے ورق لگائیے۔ پھر اوپر بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ پستے کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ