اُردو پوائنٹ پکوان

بادام کا حلوہ


اشیاء: بادام ایک کلو گھی 250ملی لیٹر چینی 500گرام سبز الائچی چار عدد کشمش ایک چمچی پستہ ایک چمچی آٹا 250گرام گلاب کا عرق ایک بڑا چمچہ ترکیب: بادام کی گری بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو اتار لیجئے۔ آٹا گوندھ لیجئے۔ باداموں پر یہ گندھا ہوا آٹا لگا دیجئے۔ ان باداموں کو گھی میں بادامی رنگ پر بھون لیجئے ۔ پھر گھی میں سے نکال کر ٹھنڈا کر لیجئے اور آٹا اتار لیجئے۔ پھر ان بھنے ہوئے باداموں کو باریک میدے کی طرح پیس لیجئے۔ آدھ کلو چینی میں 750گرام پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنائیے ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیجئے پھر باداموں کا میدہ ڈال کر بھونئے اور ساتھ ہی چاشنی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو نے لگے اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو گلاب کا عرق ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ گھی اوپر آجائے تو حلوہ طشتری میں نکال لیجئے۔ اس کے اوپر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر باریک کٹا ہوا پستہ چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ