اُردو پوائنٹ پکوان

بادام بھری کھجوریں


اشیاء: کھجور دس عدد بادام کی گری دس عدد بادام، پستہ ایک کھانے کا چمچہ(کٹا ہوا) چاندی کے ورق چار عدد گھی چار کھانے کے چمچے ترکیب: کھجوروں کو دھو کر چھری سے لمبائی کے رخ کٹ لگائیں اور گٹھلی نکال لیں اور سب کھجوروں میں ایک ایک بادام رکھ کربند کر دیں۔ اب فرائی پین میں گھی گرم کر یں اور درمیانی آنچ پر ان بادام بھری کھجوروں کو ہلکا ہلکا فرائی کر یں۔فرائی کرنے سے یہ ہلکی ہلکی پھول جائیں گی پھر کچن پیپر پر نکال لیں جب گھی خشک ہو جائے تو کسی پلیٹ میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیں۔ بادم پستہ ڈال کر فریج میں ٹھنڈی کر لیں افطاری کے لئے غذائیت سے بھرپور ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ