اُردو پوائنٹ پکوان

فرائیڈ چکن بنز


میدے میں چینی ،نمک،خمیر،مکھن اور گرم دودھ ڈال کر ملائیں اور نرم گوندھ کر ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
چکن کو دھو کر اس میں تکہ مصالحہ اور سویا ساس ملا کر لگادیں ،کچھ دیررکھنے کے بعد اسے ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں پھر آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر چکن گلنے تک پکائیں۔چولہے سے اتار کر چکن کے موٹے ریشے کر لیں۔
گندھا ہوا میدہ پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ لیں اور ایک چمچ چکن درمیان میں رکھتے ہوئے اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں ،ہلکا سا دباکر بن بنائیں۔
ہر بن کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرلیں ،کڑاہی میں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ