اُردو پوائنٹ پکوان

فرنچ ٹوسٹ


اشیاء: ڈبل روٹی کے ٹوسٹ 6عدد انڈے تین عدد دودھ 100ملی لیٹر چینی حسب پسند ترکیب: دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کر لیجئے۔ انڈوں کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیجئے اوران میں حسب پسند چینی ملا کر اچھی طرح حل کر لیجئے۔اب دودھ کو انڈوں میں ڈال کر خوب پھینٹئے۔ان تیارشدہ انڈوں میں ڈبل روٹی کے ٹوسٹ اچھی طرح بھگو لیجئے۔فرائی پین میں گھی گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان ٹوسٹوں کو گھی میں تل لیجئے دونوں طرف سے بادامی ہو جائیں تو اتار لیجئے اور گرم گرم تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ