اُردو پوائنٹ پکوان

فرنچ ٹماٹو ساس


اجزاء: شلجم 20گرام ٹماٹر 400گرام گاجریں 20گرام گوشت 20گرام ٹماٹر کا گودا 50گرام پیاز 10گرام آٹا ایک چمچ بیف سٹک دوپیالی اس کے علاوہ مکھن ،لیمن جوس،چینی پارسلے پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور نمک حسب ضرورت۔ طریقہ: شلجم گاجریں اورپیازچھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں ۔اس کے بعد بڑے ساس پین میں مکھن ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔اس میں پیاز گوشت اور دوسری سبزیاں ڈال کر سرخ کریں ۔اب ایک برتن میں ٹماٹر کے ٹکڑے ،آٹا ،بیف سٹاک ،پارسلے ،ٹماٹر جوس ملا کر مکس کریں اور چولہے پر رکھ کر ابالیں ۔پندرہ منٹ بعد اسمیں پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور نمک شامل کر یں ۔کفیگر کے ساتھ مسلسل ہلائیں ۔پھر چھلنی میں چھان کر دوبارہ چولہے پر رکھیں اور حسب منشاء چینی اور لیمن جوس ڈال کر تین منٹ کے بعد آگ سے نیچے اتار لیں ۔فرنچ ٹماٹر ساس تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ