اُردو پوائنٹ پکوان

سٹیم فش اسٹیک


سویا ساس ،چینی اور پانی کو ملا کر رکھ لیں،ادرک ،ہرادھنیا اور ہری پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر نمک چھڑک لیں اور پھیلے ہوئے پین میں پانی ابال کر اس میں سرکہ شامل کردیں۔
پانی پر چھلنی رکھ کر اس پر مچھلی رکھیں اور اسے ڈھک دیں، آٹھ سے دس منٹ چھری سے چیک کریں(کہ اندر تک پک گئی ہے)۔چھلنی کو احتیاط سے پانی سے ہٹالیں اور مچھلی کوپلیٹر میں نکال لیں۔
مچھلی پر تھوڑا سا ہرادھنیا اور ہری پیاز چھڑ ک دیں ۔پھر فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ادرک کو سنہرا فرائی کریں اور اس میں ہرادھنیا ،ہری پیاز،کالی مرچ اور سویا ساس کا مکسچر شامل کردیں۔
دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں اور یہ گرم گرم ساس مچھلی پر ڈال دیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ