اُردو پوائنٹ پکوان

تلی ہوئی مچھلی کا سلاد


اجزاء: زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچ تلی ہوئی مچھلی کے ٹکڑے 500گرام لہسن پسا ہوا ایک پوتھی سرخ مرچ آدھی سفیدسرکہ ایک کھانے کا چمچ ہرا پیاز دو عدد پنیر ایک کھانے کا چمچ نمک ، کالی مرچ حسب ذائقہ پودینے کی پتیاں حسب ضرورت سلاد کے پتے ایک گھُٹی تیار کرنے کا طریقہ: فرائی پین میں تیل کر گرم کریں ۔ اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر تین چار منٹ تک فرائی کریں پھر مرچ اور پسا ہوا لہسن ڈال کر مزید ایک منٹ تک پکائیں اس کے بعد تیز آنچ پر فرائی پین میں سرکہ ، ہر ا پیاز پسا ہوا نمک مرچ اور پنیر ڈال کر آہستہ آہستہ پکائیں ۔ سلاد کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں اور ایک ٹرے میں سجا لیں اور اس پر مچھلی کا مکسچر ڈال کر کھائیں ۔ اپنی خواہش کے مطا بق پودینے کی پتیاں بھی ڈال سکتے ہیں۔ یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ