اُردو پوائنٹ پکوان

سِی فوڈ پاسٹا


اجزاء پسیٹا 40اونس کچی ناشپاتی کٹی ہوئی ایک عدد لیموں کا رس 2چائے کے چمچ پران مچھلی ابلی اور چلد اتری ہوئی 6اونس میوزلز مچھلیاں ابلی ہوئی 7اونس ٹماٹر پھانکوں میں کٹے ہوئے 3عدد گول کھمبیاں کٹی ہوئی 20اونس ڈریسنگ کے لئے: میونائز 2کھانے کے چمچ کھٹی کریم 2کھانے کے چمچ لہسن پسا ہوا ایک چائے کے چمچ سلاد کٹی ہوئی 2چائے کے چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ثابت پران شیل سجاوٹ کے لئے چند عدد تیار کرنے کا طریقہ: پسیٹا کو 8منٹ تک اُبلتے ہوئے نمکین پانی میں رکھ کر نکال لیں اور چھلنی سے نچوڑ دیں ۔پیالے میں ناشپاتی ، لیموں کا رس ، پسیٹا ، پران ، میوزلز ، ٹماٹر اور کھمبیاں آہستہ آہستہ مکس کر لیں۔ڈریسنگ کے اجزاء خوب مکس کر لیں اور سلاد میں اچھی طرح ملا دیں۔خوب ٹھنڈا کر کے اوپر ثابت پران رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ