اُردو پوائنٹ پکوان

انڈے ، میونیز اور مچھلی کا سلاد


سلاد کے پتے 90گرام ابلے ہوے انڈے 4عدد لہسن پسا ہوا 2چائے کے چمچ ڈریسنگ کے لئے : ڈبے میں بند مچھلی 5ٹکڑے میونیز 5کھانے کے چمچ دودھ 4کھانے کے چمچ کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈریسنگ تیا رکریں ۔ مچھلی کے ٹکڑوں کو میونیز کے ساتھ کسی پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔ پھر اس میں دودھ ڈال کر کریم سی بنالیں اور اس میں کالی مرچ بھی ڈال دیں ۔ سلاد کے پتوں کو ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں ۔اب انڈوں کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور انہیں پلیٹوں میں رکھ دیں ۔ اس کے بعد ان پر ڈریسنگ کے طور پر چمچ کے ذریعے کریم ڈالیں ۔ اس کے ساتھ تھوڑا تھوڑا پسا ہو الہسن ملا کر کھائیں۔ یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ