اُردو پوائنٹ پکوان

تھائی سلورفش کری


اجزاء: سر مئی مچھلی 500گرام لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے املی کا رس چار عدد تازہ سبزیاں ایک کپ کٹی ہوئی ہری مرچ تین کھانے کے چمچے ٹماٹر 5عدد فش سوس تین کھانے کے چمچے ترکیب: ایک گہرے برتن میں مچھلی ڈالیں پھر اس میں لیموں کا رس، املی، کٹی ہوئی مرچیں، سویا سوس اور فش سوس ملا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سبزیاں اس موسم میں جو آپ کو پسند ہوں وہ آپ اس ڈش میں ابال کر شامل کر سکتی ہیں۔ ایک سوس پین میں دوکپ پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں پھر اس میں مصالحہ لگی ہوئی مچھلی ڈالیں اور 5منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد سبزیاں ملائیں ٹماٹر کا چھلکا اتار لیں اور اس کے چوکور ٹکڑے کر کے شامل کر لیں حسب ذائقہ نمک اور مرچیں ڈالیں چمچہ چلاتی رہیں جب مچھلی گل جائے تو ابا لیں۔ ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کر یں ۔ یہ ڈش 4-3افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ