اُردو پوائنٹ پکوان

سَر سَبز مچھلی


سب سے پہلے مچھلی کو اچھی طرح دھوئیں اور ایک چھلنی میں ڈال کر خشک کرلیں ۔
ہرا دھنیا بھی دھو کر باریک کاٹ لیں اور آلو چھیل کر لمبائی میں چارچار ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
اب ایک کھلی پیتلی میں ہرا دھنیا ،ہری پیاز،آلو ،لال مرچ،ہلدی ،سرسوں کا تیل ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں یہاں تک کہ سبزیاں پانی چھوڑدیں ان سب میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر مرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دے اس کے بعد ا س کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔
یہ خیال رہے کہ پتیلی پر کوئی ڈھکن وغیرہ نہ ہو جب پانی خشک ہو نے کے قریب ہوتو تھوڑا سا بھونیں اور پھر ڈھک کر کچھ دیر کے لئے دم پر رکھ دیں
تو ے کی گرم روٹی کے ساتھ منفرد ذائقے کی سبزی کی مچھلی بہت مزہ دے گی۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ