اُردو پوائنٹ پکوان

سالمن مچھلی پارسلی ساس کیساتھ


اشیاء: سامن مچھلی 450گرام کھال صاف کی ہوئی میکرونیز 3کپ چھوٹے ٹماٹر 175گرام دو دو ٹکڑوں میں پنیر دو تہائی پارسلی 3کھانے کے چمچ باریک کتری ہوئی سنگترے کا رس 6کھانے کے چمچ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔مچھلی کو ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پلیٹ میں رکھ کر ایلومنیم فوائل سے ڈھانپ دیں۔ 2۔ایک برتن میں نمک ملا پانی ا بالیں اور اس میں میکرونیز ڈال دیں مچھلی کی پلیٹ کو برتن کے اوپر رکھ دیں اور بھاپ میں پکنے دیں۔10سے 15منٹ بعد پلیٹ اتارلیں اور پانی سے میکر ونیزالگ کر لیں۔ 3۔ایک بڑے پیالے میں مچھلی میکرونیز ،پنیر، پارسلی، سنگترے کا رس، اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈال کراچھی طرح مکس کر یں ۔گرما گرم یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 452کیلوریز چکنائی 17.4گرام جاذب چکنائی 5.36گرام کولیسٹرول 65.63ملی گرام فائبر 2.56گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ