اُردو پوائنٹ پکوان

روہو مچھلی کا سالن


اشیاء: مچھلی ایک کلو بیسن ایک چھٹانک لونگیں تین عدد ادرک ایک تولہ ہلدی نوماشہ گھی ایک پاؤ دھنیا تین تولہ پیاز، دہی ایک ایک پاؤ لال مرچ چار تولہ نمک حسب ذائقہ ترکیب: مچھلی کا کانٹا نکال کر گوشت کے پارچے کر لیں اور ان پر پسا ہوا مصالحہ مع بیسن لیپ دیں۔ پھر پتیلی میں تھوڑا پانی ڈال کر ان پارچوں کو ابال لیں۔ جب ابالیں جائیں تولونگ کا بھگار دے کر دھنیے کے پانی میں پکائیں اور دہی ڈال کرمزید لعاب پیدا کر یں۔ اگر کانٹا مچھلی سے نکالنا ہو تو دو ماشہ کچا سہاگہ پیٹھے کے عرق میں ملائیں اورمچھلی کے ٹکڑوں کو اس میں ایک دن تک ڈوبا رہنے دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ