اُردو پوائنٹ پکوان

رائی پیسٹ اور مچھلی


اجزاء: مچھلی 100گرام لیموں کا رس ایک لیموں کا نمک چائے کا چمچ خالص تیل تین چائے کا چمچ پیاز دو عدد ادرک ایک سینٹی میٹر ٹکڑا لہسن کی پوتھیاں دو عدد ہری مرچیں دو عدد رائی ایک کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر ترکیب: مچھلی کو چار حصوں میں کاٹ لیں۔ اچھی طرح دھو کر لیموں کا رس اور نمک لگا کر 15منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر بہت تھوڑا آئل ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔ (یہ آئل الگ سے ہے)۔ پیاز، ادرک، لہسن اور ہری مر چو ں کو اچھی طرح کاٹ لیں۔ رائی کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ کڑ اہی میں دو چائے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں اور دو منٹ چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کر یں۔ پھر اس میں ادرک کی پیسٹ ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں ۔ایک کپ پانی ڈال کر ہلدی اور رائی کی پیسٹ بھی شامل کر لیں۔ جب یہ اُبلنے لگیں تو مچھلی تھوڑا سا نمک اور ہرے دھنیے کے پتے ڈال دیں۔ دو منٹ تک اور بوائل کر یں۔ آخر میں باقی بچا ایک چائے کا چمچ تیل ڈالیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ