اُردو پوائنٹ پکوان

پارسی مچھلی مصالحہ


پیالے میں مچھلی ،نمک،لہسن پیسٹ اور سرکہ ڈال کر مکس کر کے 1/2 گھنٹے رکھیں۔ فرائی پین میں2کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے مچھلی ڈالیں اور ہلکا سا فرائی کرکے پلیٹ میں نکال لیں۔
سوس پین میں تیل ڈال گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں،سنہری ہو جائے تو میتھی دانہ اور ادرک ،لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
اس میں نمک ،کٹی ہوئی لال مرچیں،ہری مرچوں کا پیسٹ ،کاجو کا پیسٹ ،زیرہ پاؤڈر ،مسڑ ڈ پیسٹ اور دہی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
تیل الگ ہو جائے تو 1کپ پانی ڈال کر مچھلی ڈال کے فرائی کئے ہوئے سلائس  الگ الگ کر کے ڈالیں
لیموں کا رس چھڑک کر 5منٹ ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں ۔ سرونگ ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ