اُردو پوائنٹ پکوان

پائی فش رول


اجزاء: انڈے دو عد د آلو 400گرام مچھلی 400گرام نمک ڈیڑھ ٹی سپون مکھن یا کوکنگ آئل مناسب کالی مرچیں 1ٹی سپون ڈبل روٹی کے باریک ٹکڑے 2ٹی سپون لیمن جوس 1سپون طریقہ: مچھلی دھو کر اسے بھانپ لیں ۔جب گل جائے تو اسے ڈھنڈا کرلیں ۔کانٹے نکال دیں ۔ اب اسے بڑے پیالے میں ڈال کر باریک کیاہوا پیاز ،کالی مرچیں اور لیمن جوس ڈلیں۔اچھی طرح ملائیں ۔اگر نمدار ہو تو فرائی پان میں گرم کر کے خشک کر لیں۔ آلو ابالیں یہاں تک کہ وہ گل جائیں۔ان کے چھلکے اتا ر دیں اور آ لوؤ ں کو اچھی طرح ملیں ،گوندھیں ،نصف ٹیسپون نمک ڈالیں انڈے کو پھینٹ کر اپنے پاس رکھ لیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے پیس کر رکھ دیں ۔آلو کا پیسٹ ہتھیلی پر پھلادیں مچھلی کا آ میزہ دو کھانے کے چمچے کے برابرلیں اور اس کے مر کز میں رکھ دیں ۔ان کے سر اٹھا کر مر کز بنائیں ۔جب تمام رول تیار ہو جائیں تو ہر ایک رول پھینٹے ہوئے انڈ ے میں ڈبو کر نکالیں اور پھر اسے تل لیں ۔ٹماٹر ساس اور سلاد کے ساتھ پیس کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ