اُردو پوائنٹ پکوان

مرچی فش


اشیاء: مچھلی ایک کلو نمک آدھ چمچ ہری مرچ دو کپ سرکہ ایک چمچ کارن فلور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر دو چمچ گھی چار چمچ میدہ دو چمچ چینی ایک چمچ ترکیب: مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں۔ میدہ نمک اور سرکے کا آمیزہ بنائیں اور مچھلی پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ ایک گھنٹے بعد مچھلی کو پانی میں ابال لیں۔ اب گھی گرم کر یں اور اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر مچھلی تل لیں۔ مچھلی اور مرچوں کو نکال لیں۔ بیکنگ ٹرے میں چاروں طرف کارن فلور چھڑکیں اور مچھلی اور مرچیں اس میں ڈال دیں۔ اب باقی بچا نمک ،سرکہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر کو آپس میں ملائیں اور مچھلی کے اوپر لگا کر مچھلی کو بیک ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلٹتے رہیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ لیجئے مرچی فش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ