اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحہ دار مچھلی


اجزاء: مچھلی ایک سالم مچھلی (600۔500گرام تقریباََ) لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ نمک چائے کا چمچ مصالحہ تیار کرنے کے لئے : چکن کا قیمہ 250گرام پیاز(کٹا ہوا) دو عدد(بڑے) ادرک ،لہسن کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ چائے کا چمچ وورسٹر شائرسوس دو کھانے کے چمچ ٹاپنگ (Topping) کے لئے : دہی 1کپ نمک چائے کا چمچ چلی پاؤڈر چٹکی بھر خالص تیل ایک کھانے کا چمچ زیرہ 1چائے کا چمچ ترکیب: مچھلی کو سالم رہنے دیں تاہم اندر سے اچھی طرح صفائی کر کے کانٹے اور دیگر مادے نکال دیں ۔ پھر اچھی طرح دھو لیں ۔ آپ مچھلی فروخت کو نے والے سے ایسا کر والیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ مچھلی کے اندر اور باہر لیموں کا رس اور نمک اچھی طرح مل دیں اور 20منٹ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔ مصالحہ : مصالحہ کے تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور ماسوائے تیل کے اور پھر 20منٹ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔ تیل الگ سے گرم کرکے قیمہ ڈال دیں۔ تیز آنچ پر چمچ سے ہلاتے ہوئے دو منٹ تک فرائی کر یں ، پھر ڈھکن دیکر اسے اپنی ہی سٹیم میں پکنے دیں۔ اگر ضرورت ہو تو ایک یاد و کھانے کے چمچ پانی ملا لیں ۔ جب قیمہ گل جائے تو ڈھکن اُتار لیں اور اگر موائسچر زیادہ ہو تو اسے خشک کر لیں۔ پھر اسے چولہے سے اتار کر الگ رکھ لیں۔ دہی کو پھینٹ کر نمک اور چلی پاؤڈر مکس کر یں۔ مچھلی کو دہی کے آمیزہ میں ڈبوئیں اور اس کے اندر قیمہ اچھی طرح بھر لیں۔ پھر اسے ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور اُوپر باقی دہی آمیزہ ڈال دیں۔ تیل گرم کر کے زیرہ ڈالیں اور جب جوش کھانا بند کر دے تو اسے (تیل کو) مچھلی کے اوپر ڈال دیں۔ اوون میں 180سنٹی گریڈ یا350فارن ھائیٹ پر 20سے 25منٹ تک گرم کریں اور پھر نکال کرگرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ