اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کی یخنی


اجزا: مچھلی کا گوشت ایک کلو گرام سرکہ ایک کپ سیاہ مرچیں دس عدد اجینو موتو ایک چمچ پیاز 150گرام تازہ پانی 2لیٹر ترکیب: پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ مچھلی کا گوشت صاف کر کے اس کے حسب منشاء ٹکڑے کر لیں ۔اور دھو کر ایک برتن میں ڈال دیں۔ اس میں پانی اور اجینو موتو ڈال کر چولحے پر چڑھا دیں ۔ تیز آنچ پر دس منٹ پکانے کے بعد اس میں پیاز پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور سرکہ ڈال کر آنچ درمیانی کردیں اور پانچ منٹ تک اسی آنچ پر پکائیں ۔ پھر آنچ ہلکی کر دیں اور مزید بیس منٹ تک پکائیں ۔ اس کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار دیں ۔ اور یخنی چھلنی سے چھان کر ٹھنڈی یا نیم گرم حالت میں پینے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ