اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کا کھٹا سالن


اشیاء: مچھلی آدھ کلو پسا ہوا گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون لہسن دو پوتھی گھی 3چھٹانک ادرک چوتھائی چھٹانک پیاز ایک چھٹانک سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون املی ایک چھٹانک سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی اسپون نمک حسب پسند ترکیب: مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ لہسن، ادرک، سوکھا دھنیا، سفید زیرہ اور تھوڑا سا نمک پیس کر مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح لگا کر رکھ دیں۔ املی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے بھگو کر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد املی کو ہاتھ سے خوب مل مل کر اس کی کھٹاس نکال لیں اور اس کو کسی باریک کپڑے میں چھان لیں۔ اس کھٹاس کو مصالحہ لگی مچھلی میں ڈال دیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح ہلا کر اوپر نیچے کریں۔ اب مچھلی کو ایک گھنٹہ تک یونہی پڑا رہنے دیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ سرخ ہو جائے تو مچھلی اور سارا مصالحہ وغیرہ اس میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب مچھلی میں بو ختم ہو جائے تو ایک پیالی پانی ڈال دیں تاکہ مچھلی اچھی طرح گل جائے اور تھوڑا سا شوربہ بھی رہ جائے۔ اس کے بعد پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر ڈھکن بند کر دیں۔ پانچ منٹ بعد اتار یں۔ مچھلی کا لذیذ کھٹا سالن تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ