اُردو پوائنٹ پکوان

فرائی مچھلی


اشیاء: مچھلی ایک عدد(وزن آدھ کلو) سیاہ مرچ(پسی ہوئی) ایک ٹی اسپون نمک حسب پسند گھی ایک پاؤ نوٹ:گھی کی جگہ مکھن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ترکیب: مچھلی کو ثابت حالت میں دھو کر صاف کر لیں۔ مچھلی کے پیٹ میں سے آلائش وغیرہ اچھی طرح باہر نکال دیں اور پیٹ کا اندرونی حصہ مل مل کر دھو ئیں۔ ایک دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ نمک بھی پانی میں ڈال دیں۔ پانی جب کھولنے لگے تو اس میں مچھلی ڈال دی جائے۔ ایک ابال آنے کے بعد نیچے اتار لیں۔ مچھلی کو باہر نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں۔ اب ایک تیز چاقو سے مچھلی کا کانٹا پورے کا پورا نکال دیں۔ کانٹا نہایت احتیاط سے نکا لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ